سوشل ایشوز

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، کریانہ مرچنٹ تاجروں کی بدمعاشیاں، عوام کو جینا محال

ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی 'مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں غریب عوام کو لوٹنے کیلئے تاجروں کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے

مکوآنہ (کھوج نیوز نمائند، این این آئی )فیصل آباد پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کریانہ مرچنٹ تاجروں نے مصنوعی مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیاغریب عوام،عوام کو مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے کیلئے روز مرہ استعمال کی چیزیں مارکیٹ سے غائب کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سدھار کے گردونواح میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا اور کریانہ مرچنٹ تاجروں نے عوام کو لوٹنے کیلئے مصنوعی مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیا اور اشیا خوردونوش بھی مارکیٹ سے غائب اور ضرورت سے زائد اشیا خریدنے والوں نے مارکیٹ میں مزید ہلچل مچا دی ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث کاروبار ٹھپ ہو رہے ہیں اور بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس سے غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں غریب عوام کو لوٹنے کیلئے تاجروں کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے غریب عوام کی مشکلات کا نہ تو کو ئی دیکھ رہا ہے اور نہ کوئی آواز سن رہا ہے شہریوں زاہد محمود،بشارت علی،غلام مصطفی،ندیم بھٹہ،ظہیر احمد،مختیار احمد،زوہیب احمد ،زوالفقار علی و دیگر نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والوںکے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے اور مہنگائی پر قابو پایا جائے ۔

پنجاب میں ضمنی انتخابات کا معاملہ، پی ٹی آئی د و حصوں میں تقسیم ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button