پاکستان

لاہور کا جلسہ ، مریم نواز کی چیخیں، پی ٹی آئی کا بھی جوابی وار

ترازو کے پلڑے برابر ہوں گے جب ظل شاہ کے قتل کا مقدمہ شہباز شریف اور مریم نواز پر ہوگا اظہر مشوانی کے اغواء کا مقدمہ رانا ثناء اللہ پر ہوگا 'مریم نواز کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد( لیڈی رپورٹر، آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ جاتی امرا کا کلیجہ چبانے والی ڈائن کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ کل کے جلسہ کا صدمہ بہت گہرا اور دیرپا رہا ہے ،خان کے سہولت کار بھی عوام ہیں اور خان لاڈلا بھی 22کروڑ عوام کا ہے ۔

مریم نواز کے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ ترازو کے پلڑے برابر ہوں گے جب ظل شاہ کے قتل کا مقدمہ شہباز شریف اور مریم نواز پر ہوگا اظہر مشوانی کے اغواء کا مقدمہ رانا ثناء اللہ پر ہوگا جاتی عمرہ اور ماڈل ٹائون پر نواز شریف کی طلبی کیلئے ویسے ہی آپریشن ہوگا جیسا زمان پارک میں ہوا توشہ خانہ میں شہباز شریف نااہل ہوگا خواجہ آصف اور دیگر کے ساتھ شہباز گل اور اعظم سواتی جیسا سلوک ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جاتی امراء کی کلیجہ چبانے والی ڈائن کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ کل کے جلسے کا صدمہ بہت گہرا اور دیرپا رہا ہے ۔سب چھوڑیں بس ایک تقریراپنی کارکردگی پرہی کرکے دکھاد یں ایک تقریر خان کا نام لئے بغیر ہی کرکے دکھیں گے چلو توشہ خانہ کی اس گاڑی کا حساب ہی دیدیں جو یو اے ای کے شاہی خاندان نے تحفے میں دی اور بعد میں آپ نے ملکی وقار دائو پر لگا کر پتہ نہیں کہاں بیچ دی ۔

انہوں نے کہا کہ بھگوڑیابا جی کی 6لاکھ والی BMW کا حساب ہی دیدیں یابتادیں توشہ خانہ کی 12 گھڑیاں کہاں بیچیں خان نے توبتادیا ملک عوام اور ریاست بچانے کاعملی پلان کسی کے پاس ہے تووہ خان ہے توخان کامقابلے کرنے کیلئے میری میڑک پاس باجی عوام کوانکی معاشی خوشحالی کاپلان ہی بتائیں جوانکے بس کی بات نہیں مخلصانہ مشورہ چھوڑیں سیاست اورگھرداری سنبھالیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملتان میں مفت آٹا مراکز کا اچانک دورہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button