شوبز

معروف قوال راحت فتح علی خان حکومتی اداروں سے ناراض،وجہ بھی سامنے آگئی

نہوں نے کہا کہ میرا بیٹا شاہ زمان اپنے خاندان کا نام روشن کرے گا، ہم ساری زندگی موسیقی کے طالب علم رہتے ہیں۔

لاہور(کھوج نیوز)راحت فتح علی خان نے شکوہ کیا ہے کہ دنیا بھر سے ایوارڈز حاصل کیے مگر پاکستان کے کسی حکومتی ادارے کی جانب سے تعریفی خط تک نہیں ملا۔عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خان نے کہا کہ ہمارا خاندان 6 سو سال سے فنِ قوالی کی خدمت کر رہا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی سے فنِ قوالی میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری رکھنے والے استاد راحت فتح علی خان نے کہا کہ نئے موسیقی کے طالب علم سے درخواست کروں گا کہ وہ کسی استاد کے پاس نہ جائیں بلکہ آن لائن موسیقی کی تربیت حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا شاہ زمان اپنے خاندان کا نام روشن کرے گا، ہم ساری زندگی موسیقی کے طالب علم رہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں استاد راحت فتح علی خان نے بتایا کہ آج بھی کئی گھنٹے ریاض کرتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ اقوامِ متحدہ اور نوبل پرائز کی تقریب میں ہیڈ لائن سنگر کی حیثیت سے پرفارمنس دینا ہمیشہ یاد رہے گا۔راحت فتح علی خان نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے دولت مند طبقہ میدان میں آئے اور غریبوں کی مدد کرے۔

شمعون عباسی کو بھائی کی طرح سمجھتی ہو لیکن وہ؟مائرہ خان نے سچ سچ بتادیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button