پاکستان

عام انتخابات کی گونج، راجہ پرویز اشرف کی حمایت، ن لیگی قیادت پریشان

ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر عام انتخابات کا انعقاد بیک وقت ہونا ضروری ' موجودہ مخلوط حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے: پرویز اشرف

اسلام آباد(کھوج نیوز، آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر عام انتخابات کا انعقاد بیک وقت ہونا ضروری ہے۔ موجودہ مخلوط حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاستدان میں ہم آہنگی ضروری ہے، سیاست میں مذکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجر خان کی یونین کونسل کرنب الیاس کے گائو ں لودھے میں شمولتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری لیاقت گجر اور چوہدری رفاقت گجر نے اپنی برادری کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ نئے شمولیت اختیار کرنے والے زعماء ہمارے لیے باعث مسرت ہیں۔پیپلز پارٹی شمولیت اختیار کرنے والوں کے اعتماد پر پورا اترے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بات کرتی رہی ہے۔موجودہ مخلوط حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاستدان میں ہم آہنگی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی مسائل کے حل کے لیے نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی ہے۔ پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔سیاست میں مذکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔سیاسی جماعتوں کو ملک کی بقاء کی خاطر سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر عام انتخابات کا انعقاد بیک وقت ہونا ضروری ہے۔گوجر خان کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی میں نئے شمولیت اختیار کرنے والوں کے جذبات اور احساسات کو قد کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔

روہنگیا پناہ گرین کیمپ میں خوفناک آگ ، ہزاروں خاندان بے گھر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button