پاکستان

رانا ثناء اللہ نے صدر مملکت عارف علوی کو اپنی اوقات میں رہنے کا مشورہ دیدیا

صدر علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں ،عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں ' عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی’ آن لائن)رانا ثناء اللہ نے صدر مملکت عارف علوی کو اپنی اوقات میں رہنے کا مشورہ دیدیا ‘ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے صدر عارف علوی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ صدر علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں ۔عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں ۔عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں ،آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے،کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پہ 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اْس وقت انسانی حقوق کہاں تھے ،کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا ۔صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے ۔پولیس کے سر کھولنے، پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں ؟عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے ۔عمران کو خط لکھیں کہ ٹرین خان کو قبول کریں وہ سب حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔عمران خان کو خط لکھیں ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دیں۔

ہماری اسٹیبلشمنٹ نےآج تک سبق نہیں سیکھا،امریکا نےپاکستان کےساتھ کیا کچھ کیا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button