شوبز

سجل علی کے بھارتی فنکاروں سے خفیہ رابطوں کا انکشاف، شوبز انڈسٹری ہل گئی

شیکھر کپور کے ساتھ کام اور لیجینڈ بھارتی اداکارہشبانہ اعظمی کے ساتھ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم میں کام کرنے کی خواہش پوری ہونے پر فخر کرتی ہوں

کراچی (کھوج نیوز’ آن لائن )اداکارہ سجل علی ایک بار پھر بھارتی فنکاروں کے گُن گانے لگیں،سجل علی کا کہنا ہے کہ معروف بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کے ساتھ کام اور لیجینڈ بھارتی اداکارہشبانہ اعظمی کے ساتھ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم میں کام کرنے کی خواہش پوری ہونے پر فخر کرتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ مذکورہ بالا عالمی شہرت کے حامل فنکاروں کے ساتھ کام کرکے میں نے اپنے فنکارانہ سفر میں ایک اور سنگ میل طے کیا ،سجل علی نے مذید کہا کہ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں دنیا کے بڑے بڑے اداروں کے پراجیکٹس میں کام کرکے اپنے ملک کا نام روشن کیا اداکارہ سجل علی نے کہا کہ مجھے اب زیادہ احتیاط کے ساتھ نئے پراجیکٹس کا انتخاب کرنا ہے تاکہ میں اپنے پرستاروں کومعیار ی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں نظر آوں ،انھوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کبھی بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کروں گی مداحوں کے ساتھ میری چاہت ہمیشہ برقرار رہے گی۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا قومی کرکٹر نسیم شاہ کی دیوانی نکلیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button