سوشل ایشوز

مسیحا قاتل بن گئے، غلط انجکشن سے نوجوان کی ہلاکت، ورثاء سراپا احتجاج

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چینوٹ کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث نوجوان غلط انجکشن لگنے سے دم توڑ گیا' ورثا کا احتجاجی مظاہرہ، وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

چنیوٹ (نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث نوجوان غلط انجکشن لگنے سے دم توڑ گیا ورثا کا ہسپتال ایمرجنسی کے باہر احتجاجی مظاہرہ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور غلط انجکشن سے نوجوان دم توڑ گیا محلہ نور والا کے رہائشی شعیب کے پیٹ میں درد تھا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں ایمرجنسی ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگادیا جس سے شعیب نامی نوجوان چند گھنٹوں میں دم توڑ گیا جس پر ورثا نے ہسپتال ایمرجنسی کے باہر احتجاج کیا ہے اور غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اربابِ اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مفت آٹا پوائنٹ پر شدید بد نظمی دھکم پیل، ایک شخص زخمی ‘ 5خواتین بیہوش

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button