شوبز

شاہ رخ خان کے بعد گوہر خان بھی سوشل میڈیا صارفین کے شکنجے میں آگئیں

زخمی کتے سے انگلش میں گفتگو پر گوہر خان کو ٹرولنگ کا سامنا' کتا سکول نہیں گیا، لہذا وہ انگلش زبان نہیں سمجھتا،انٹرنیٹ صارفین

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک’ آن لائن) شاہ رخ خان کے بعد گوہر خان بھی سوشل میڈیا صارفین کے شکنجے میں آگئیں ‘ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کو ایک کتے سے انگلش میں گفتگو پر انٹرنیٹ صارفین ٹرولنگ کا نشانہ بنادیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا کہ کہ بالی ووڈاداکارہ گوہر خان اپنے اپارٹمنٹ سے باہر واک کرنے نکلیں تو انہوں نے ایک زخمی کتے کو دیکھا اور پریشانی میں اس کے قریب جاکر اس سے انگلش میں بات کرنا شروع کردی۔کتے سے پوچھا اے بے بی واٹ ہیپنڈ ٹو یور فوٹ، بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا پر انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ گیا۔انٹرنیٹ صارفین نے ان کی شدید تنقید کی اور لکھا کہ کتا سکول نہیں گیا، لہذا وہ انگلش زبان نہیں سمجھتا۔

ادیتی رائو حیدری ہیروئن کیوں بنی؟ سنسنی خیز راز سے پردہ اٹھ گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button