شوبز

نادر علی ماہانہ کتنے کروڑ کماتے ہیں؟ شعیب اختر کا حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

مستقل مزاجی بہت ضروری ، یہ ہی کامیابی کی کنجی 'بس کام کرتے رہیں، مایوس نہ ہوں اور آگے بڑھتے جائیں، اپنے مواد پر کام کریں، وہ ہی دکھائیں جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں

کراچی ( آ ن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اینکر آرٹسٹ اور یوٹیوبر نادر علی ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کماتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے آن لائن اسٹریمنگ شو میں یوٹیوبر نادر علی کو بطور مہمان مدعو کیا۔دوران شو میزبان شعیب اختر نے دعویٰ کرتے ہوئے یوٹیوبر سے سوال کیا کہ آپ یوٹیوب سے ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کما رہے ہیں، ہم نے اس حوالے سے تحقیق کی ہے۔ آخر ناظرین کو بھی بتائیں کہ ایک اچھا یوٹیوبر بننے کا کیا راز ہے۔ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نادر علی نے کہا کہ مستقل مزاجی بہت ضروری ہے، یہ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ بس کام کرتے رہیں، مایوس نہ ہوں اور آگے بڑھتے جائیں، اپنے مواد پر کام کریں، وہ ہی دکھائیں جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کو عوام کے مطالبات پورے کرنے ہوں گے تب ہی آپ اچھا کماسکتے ہیں۔

انڈین آئیڈل شو کے متعلق خاتون میزبان منی ماتھور نے کیا بڑا خلاصہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button