پاکستان

سندھ ہائیکورٹ ججز کی تقرری ‘ جوڈیشل کمیشن اجلاس 16 مارچ کو طلب

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائیگا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 9 ججز کے نام کی سفارش کی ہے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے جوڈیشل کمیشن اجلاس 16 مارچ کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 9 ججز کے نام کی سفارش کی ہے جن میں ایک خاتون وکیل کا نام بھی شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی بوہیو، ایڈوکیٹ محمد عبد الرحمن، ایڈوکیٹ خادم حسین سومرو، ایڈوکیٹ ارباب علی ہاکڑو، ایڈوکیٹ جواد اکبر سروانہ، ایڈوکیٹ سلیم اختر بوریرو، ایڈوکیٹ ثناء اکرم منہاس، ایڈوکیٹ راشد مصطفی اور ایڈوکیٹ سید طارق احمد شاہ کے نام شامل ہیں۔

ظل شاہ کی والدہ کو منہ بند رکھنے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button