سوشل ایشوز

ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں ‘ لاکھوں روپے جرمانہ

مختلف مارکیٹوں میں 22تاجروں سے مجموعی طور پر8لاکھ 8ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے وصول کیا گیا: ضلعی انتظامیہ

حیدرآباد(آن لائن) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا اورمختلف مارکیٹوں میں 22تاجروں سے مجموعی طور پر8لاکھ 8ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے وصول کیا گیا۔

اس سلسلے میںڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد شائستہ منور کے ہمراہ تعلقہ کی مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور وہاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد دوکانداروں سے 2لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ وصول کیا،اس موقع پرڈویژنل کمشنر بلال احمد میمن نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لطیف آباد میں لگائے جانے والے بچت بازار کا بھی دورہ کیا اور بچت بازار میں لگائے جانے والے اسٹالز پر اشیا کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور منتظمین کو ہدایت کی کہ بچت بازار میں عوام الناس کو معیاری اور سستی اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

ڈویژنل کمشنر بلال احمد میمن نے تعلقہ سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر احمد مرتضی کے ہمراہ بھی مارکیٹس کے دورے کیے اور مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر 1لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ڈویژنل کمشنر بلال احمد میمن نے تعلقہ قاسم آباد میں اسسٹنٹ کمشنر گدا حسین سومرو اور مختیار کار الطاف کوریجو کے ہمراہ مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور وہاں مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر3لاکھ 70ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ،اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دیہی حتف سیال نے بھی مختیار کار عمران شبیر کھوکھر کے ہمراہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3ہزار روپے جرمانہ وصول کیا،متعلقہ افسران نے تاجروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورتِ دیگر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اچانک دورہ شیخوپورہ، مختلف پوائنٹس کا جائزہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button