کھیل

پی ایس ایل، نمائشی خواتین میچ، غیر ملکی کرکٹرز کی شرکت کا امکان

خواتین کے نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی میں ہوں گے، یہ نمائشی میچز پاکستان سپر لیگ مقابلوں کے سائیڈ لائنز پر ہوں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر، آن لائن )پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دوران خواتین کے نمائشی میچ میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گی۔ خواتین کے نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی میں ہوں گے، یہ نمائشی میچز پاکستان سپر لیگ مقابلوں کے سائیڈ لائنز پر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق میچز کیلئے انگلینڈ، جنوبی افریقا، آئرلینڈ، بنگلا دیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی پلیئرز سے رابطہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیمی بیمانٹ، ڈانی ویاٹ اور لارین وینفیلڈ ہل کی میچز میں شرکت کا امکان ہے جبکہ جنوبی افریقا کی لاورا وولوارڈٹ، آئرلینڈ کی لاورا ڈینلی بھی پی سی بی سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کی جہاں آرا عالم ، سری لنکا کی چماری اتاپتو اور نیوزی لینڈ کی لی تاہوہو بھی شریک ہوں گی۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس اور آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف کو لانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔

مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی یا اضافہ؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button