ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے صارفین کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ سب حیران رہ گئے

کمپنی نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے کم از کم عمر 16 سے کم کر کے 13 کردی ہے

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے صارفین کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ سب حیران رہ گئے ‘ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے عمر کی حد 13 سال کردی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے کم از کم عمر 16 سے کم کر کے 13 کردی ہے۔ اس سے قبل یورپ اور برطانیہ میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کی عمر کم از کم 16 سال تھی جب کہ دیگر ممالک میں یہ شرط 13 سال تھی تاہم اس تبدیلی سے تمام ممالک کے صارفین کیلئے یہ عمر کم کرکے 13 سال کردی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین کیلئے کم از کم عمر کی شرط کو یورپ اور برطانیہ میں ختم کردیا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر واٹس ایپ کے لیے کم از کم عمر کی شرط کو یقینی بنایا جا سکے تاہم اس تبدیلی سے زیر استعمال سروس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔ بیان کے مطابق کمپنی یورپی یونین کے 2 نئے ضوابط کے تحت اپنی شرائط اور پرائیویسی کی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button