ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا کر اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا کر اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ‘ واٹس ایپ نے اپریل میں ایک اکاؤنٹ یا فون نمبر بیک وقت کئی ڈیوائسز میں استعمال کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چیٹ لاک کا بہترین فیچر اس میسجنگ ایپ کا حصہ بنایا گیا۔ اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے ایک اور بڑے فیچر کے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی کہ میسجز ایڈٹ کرنے والا نیا فیچر بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے فیچر کا نام تو نہیں بتایا گیا مگر ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ صارفین بہت جلد اپنے میسجز کو ایڈٹ کر سکیں گے۔ اس سے ہٹ کر مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ مگر یہ فیچر مئی 2023 کے آغاز اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب کے بیٹا (beta) ورژنز میں متعارف کرا دیا گیا تھا مگر نئی اپ ڈیٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ ایڈٹ بٹن کا فیچر بہت جلد تمام افراد کو دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین میسج بھیجنے کے بعد 15 منٹ کے اندر اسے ایڈٹ کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والا ہر فرد روزانہ کئی پیغامات بھیجتا ہے، مگر کئی بار جلد بازی میں میسج بھیجنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے۔ ایسا ہونے پر میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے کیونکہ کوئی اور آپشن دستیاب نہیں ہوتا، مگر یہ نیا فیچر اس مسئلے کا حل ہے۔ جب کوئی میسج ایڈٹ کیا جائے گا تو وقت کے ساتھ ایک لیبل کے ذریعے اس میں تبدیلی کو واضح کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button