پاکستان

آج کا دن کیسا گزرے گا؟ ستارے کیا کہتے ہیں؟ جانئیے

برج دلو، برج حمل، برج جوزا، برج اسد، برج میزان، برج قوس، برج جدی، برج حوت، برج ثور، برج سرطان، برج سنبلہ اور برج عقرب میں دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے اچھی خبر

برج دلو
آج اپنے کاروباری معاملات میں آپ کو کامیابی مل سکے گی جبکہ اپنے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کے ساتھ نہ صرف آپ کے تعلقات بہتر رہیں گے بلکہ ان کا تعاون اور حمائت بھی آپ کو حاصل رہے گی۔آج صبح سویرے آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے ہو سکتی ہے جسے آپ نے بہت طویل عرصہ کے بعد دیکھا ہوگا۔آپ کو اپنے گھر میں کسی ایسے کام کی انجام دہی کی جانب فوری طور پر متوجہ ہونا پڑے گا جس کی وجہ سے آپ کو سکون محسوس ہو سکے گا۔آپ کو اس کے علاوہ اپنے کم عمر یا نوجوان اہل خانہ کی ضروریات اور خواہشات کو لازمی مدنظر رکھنا چاہئے تاکہ ان کے مستقبل کی تعمیر بہترین انداز میں ہو سکے۔

برج حمل
آج آپ کسی جذباتی مسئلے کی وجہ سے ذہنی الجھن کا شکار ہو سکتے ہیں جس سے آپ کو کوئی بھی فیصلہ کرنے میں عملی مشکل پیش آ سکتی ہے۔آج آپ کو اپنے تمام مسائل بذاتِ خود حل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے بلکہ اپنے قریبی احباب کی جانب سے مدد کی پیشکش کو قبول کرلینا چاہئے۔آپ کو اپنی کسی بزرگ اور تجربہ کار خاتون کی جانب سے کچھ ایسی گر کی باتیں بتائی جا سکتی ہیں جنہیں بروئے کار لا کر آپ اپنی خاندانی جھگڑوں سے اپنے آپ کو بچا سکیں گے۔کسی بیمار کی عیادت کرنا ثواب بھی ہے اور آپ کی اخلاقی فتح بھی ۔لہذا اپنے آپ کو دوسروں کا ہمدرد اور مخلص ثابت کرنے کا یہ موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

برج جوزا
آج اپنی گھبراہٹ یا ذہنی الجھا کی وجہ سے آپ کسی ناخوشگوار صورتحال میں گرفتار ہو سکتے ہیں۔اس سے آپ کی بے چینی یا جذباتیت میں اضافہ ہو سکتا ہے جو آپ کی اپنے پیاروں یا قریبی افراد کے ساتھ کسی قسم کی تلخ کلامی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ اگر واقعی ایسا ہو گیا تو آپ کے لئے بہت سی سماجی الجھنوں اور مشکلات کا آغاز ہو جائے گا لہذا اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور ہر بات میں اپنے آپ کو الزام دینے کے رویے سے اجتناب برتیں۔اپنے بڑوں کی باتوں کو بغور سنیں اور حتی المقدور ان پر عمل کرنے کی کوشش بھی ضرور کریں۔اپنے آپ کو سستی سے بچائیں اور اپنے اہداف کے حصول پر ہی اپنی توجہ مبذول رکھیں۔

برج اسد
آج صبح سے ہی آپ توانائی سے بھرپور اور عملی اقدامات کرنے کے لئے بہت پرجوش ہو سکتے ہیں۔ایسے حالات میں اپنے جذبات پر قابو رکھیں جبکہ کسی قسم کے جذباتی رد عمل کا اظہار بالکل نہ کریں ورنہ اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ساتھ بھی آپ کی باہمی تکرار ہو سکتی ہے۔دوپہر کے بعد آپ کو کسی غیر متوقع جذباتی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے لئے آپ کو اپنے اعتماد اورحوصلے کو برقرار رکھنا ہوگا۔اس موجودہ وقت میں اپنے گھر کے بارے میں آپ جو بھی عملی قدم اٹھانا چاہ رہے ہیں اسے باہمی مشاورت سے ہی انجام دینے کی کوشش کریں۔اپنے الجھا کا شکار معاملات کو نمٹانے کے لئے بھی اپنے پیاروں کی مدد ضرور حاصل کریں۔

برج میزان
آج کا دن آپ کے لئے اپنے مالی معاملات کو بہتر بنانے اور جاری منصوبوں سے مالی فوائد کا حصول ممکن بنانے کے لئے بہترین اور فائدہ مند ثابت ہو گا ۔جس سے آپ کے گھریلو بجٹ میں بھی بہتری آسکے گی۔اگر کہیں سے کسی نئے کاروباری منصوبے میں شمولیت کے بارے میں آپ کو پیشکش ہو تو آپ کو اسے کھلے دل کے ساتھ قبول کرلینا چاہئے اور کسی قسم کی قیاس آرائیوں کو دل میں جگہ نہیں دینی چاہئے کیونکہ اس سے کئی قسم کے اندیشے اور خدشات بھی جنم لے سکتے ہیں۔آج اگر مناسب سمجھیں تو اپنے تمام تر معاملات کی انجام دہی کے بارے میں اپنی شریک حیات کی رائے کو لازمی اہمیت دینے کی کوشش کریں۔

برج قوس
آج اپنے منصوبوں کی تکمیل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا سکیں گے اور جب آپ اپنے معاملات کو آگے بڑھا نے کی کوشش کریں گے تو یقینی طور پر مالی مفادات بھی حاصل کر پائیں گے۔آج آپ کی کارکردگی غیر معمولی طور پر دوسروں سے بہت بہتر ہونے کی وجہ سے دوسروں کے حسد کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کے علاوہ اپنے دوست احباب سے بھی آپ کے تعلقات گرم جوشی کا مظہر ہو سکیں گے۔آج زیادہ آذادی کے حصول کے لئے ممکنہ طور پر آپ کی اپنے اہل خانہ کے ساتھ تلخ کلامی ہو سکتی ہے۔آپ کو زیادہ پرسکون رہ کر بات چیت کرنی چاہئے تاکہ حالات کو بہتر انداز میں سمجھ پائیں۔

برج جدی
آج صبح سے ہی آپ کی سرگرمیوں کا مرکز کسی اہم کام کی تکمیل ہو گی جس کے لئے آپ بہت زیادہ لگن اوردلجمعی سے متحرک ہو سکیں گے۔اپنے ہدف کے حصول کے لئے جاری جدوجہد کے لئے آپ کا کوئی بزرگ آپ کی مالی معاونت بھی کر سکتا ہے لیکن ممکنہ طور پر وہ اپنے خیالات کو بھی آپ کے منصوبوں پر اثر انداز کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ایسے میں اپنے جذبات پر قابو رکھیں کیونکہ لڑائی جھگڑے کی وجہ سے آپ کے تعلقات اور جاری منصوبے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔شام میں اپنے کسی قریبی فرد کی جانب سے آپ کو کوئی خوشخبری موصول ہو سکتی ہے۔بیرون ملک سے متعلقہ اپنے منصوبوں کی تکمیل بروقت کرکے ہی اپنی عزت اور ساکھ میں اضافہ کر پائیں گے۔

برج حوت
آج دن کے آغاز میں ہی آپ کی کسی معمولی مسئلے پراپنے شریک حیات کے ساتھ کوئی غلط فہمی پیدا ہونے سے تلخ کلامی یا توتکار ہو سکتی ہے جسے آپ اپنے نرم لہجے، متحمل مزاجی اور بہترین الفاظ کا استعمال کرکے باآسانی دور کر سکیں گے۔شام میں اپنے قرینی دوست احباب کی جانب میل ملاقات کے لئے جانے کا ارادہ کرنے سے گپ شپ کرکے اپنے لئے بہترین ماحول پیدا کر کے ہی خوشیوں کا حصول ممکن بنا پائیں گے۔اپنے آپ کو پریقین اور پر اعتماد بنا کر اپنے معمولات کی انجام دہی کریں اور کوئی ایسا کام نہ کریں جس کی وجہ سے آپ کے پیارے آپ کے بارے میں حاسدانہ جذبات کا شکارہو جائیں۔

برج ثور
آج آپ کو اپنے امور میں عمومی طور پر کامیابی نصیب ہو سکتی ہے جس میں کسی بھی قسم کے مالی لین دین کے علاوہ آپکی تعلیمی کامیابی بھی شامل ہو سکتی ہے جبکہ اپنے شراکتی معاملات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے بھی ستاروں کی مدد اور حمائت آپ کے ساتھ ہو گی۔ان سب امور کی انجام دہی کی وجہ سے آپ کو کئی فوائد حاصل ہو سکیں گے ۔ آج سیرو تفریح کیلئے کسی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ان سب معاملات کیساتھ ساتھ آپ کو اس بات کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا کہ دوسروں میں کسی بھی وجہ آپکے بارے میں حاسدانہ جذبات پیدا نہ ہو جائیں۔اسکے علاوہ اپنے تمام فیصلے اطمینان اور تحمل مزاجی سے کرنے کی کوشش کریں اور جوشیلے نہ ہوں۔

برج سرطان
آج آپ صبح سے ہی گومگو کی کیفیات کا شکار ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے لئے نہ عملی اقدامات کرنے کا حوصلہ پیدا ہو سکے گا اور نہ ہی آپ موجودہ جگہ سے اپنے آپ کو واپس لاسکیں گے۔اس اضطرابی کیفیت کی وجہ سے آپ شدید رد عمل کا اظہار کر سکتے ہیں۔ آپ کی ضد اور اکھڑپن کی وجہ سے اپنے پیاروں کے ساتھ آپ کا جھگڑا بھی ممکن ہے۔آج آپ کو ہر حالت میں ایسے حالات یا سرگرمیوں سے گریز کرنا ہوگا جن کی بنیاد محاذ آرائی پر مبنی اقدامات پر ہو یا مقابلہ بازی کے لئے تیار کئے گئے معاملات ہوں۔اپنے فرائض کی ادائیگی بخوبی کرنے کے بعد صرف اپنے آرام و سکون کا فکر کریں۔

برج سنبلہ
آج آپ کو اپنی عملی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مواقع میسر آ سکیں گے جن کی وجہ سے کچھ مالی فوائد کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا اس کے بعد ہی آپ قیاس آرائیوں سے اپنے آپ کو بچا سکیں گے۔آپ کو اگر اپنے رشتہ داروں کے ہاں نہیں جانا ہوگا تو اس بارے میں اپنی شریک حیات سے نہ تو بحث کو طول دیں اور نہ ہی ناراضگی کا اظہار کریں۔لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ آپ کو اپنے قریبی افراد کے علاوہ اپنے دوست احباب اور اپنے رشتہ داروں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے۔کسی نئے تعلیمی منصوبے یا سمجھوتے کی جانب بھی دھیان دینا ضروری ہوگا کیونکہ اس سے ہی آپ کو مستقبل میں بہت سارا فائدہ مل سکتا ہے۔

برج عقرب
آج آپ کے سامنے کرنے کو بہت سے کام ہوں گے جن میں سے حالات اور ضرورت کے مطابق اپنی ترجیحی فہرست بناکر ہی کسی بھی کام کا آغاز کریں لیکن یاد رکھیں کہ آپ کے لئے پھر بھی محتاط رہنا ہی فائدہ مند ثابت ہو سکے گا۔آج آپ کو کسی بھی قسم کے غیر متوقع خرچے کے لئے تیار رہنا چاہئے یا پیشگی اس کا بندوبست کر لینا چاہئے۔ممکنہ طور پر آپ کے خاندان میں سے کسی بزرگ فرد کی مدد کے لئے آپ کو ہی قدم بڑھانا ہوگا۔آپ کو دوسروں کے بارے میں صرف اتنی ہی معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جتنی کہ آپ کی ضرورت ہو کیونکہ بہت زیادہ کریدنے کی وجہ سے آپ کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button