پاکستان

ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، اوورسیز پاکستانیوں کی گرفتاری شروع

پولیس نے ملزم کو پاکستان لانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا 'متعلقہ حکام سے بات چیت جاری 'سوشل میڈیا پر شر انگیز بیانات پر بیرون ملک مقیم پاکستانی کیخلاف پہلا مقدمہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، اوورسیز پاکستانیوں کی گرفتاری شروع ‘ بیرون ملک سے پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سید ولی کے خلاف پشاور کے تھانے شرقی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ریاستی اداروں کے خلاف شر انگیز بیانات اور گالم گلوچ کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم کو پاکستان لانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر شر انگیز بیانات پر یہ کسی بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی کیخلاف پہلا مقدمہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button