انٹرنیشنل
امریکا کا نیا صدر کون ہوگا؟ کملا ہیرس یا ٹرمپ؟ باراک اوباما نے بڑی پیشگوئی کر دی
ہم نے کملا ہیرس سے ملاقات کی اور انہیں اپنی مکمل سپورٹ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس اہم ترین وقت میں ہم انہیں جتوانے کے لیے جو کر سکتے ہیں وہ کریں گے: اوباما

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ہونے والے نئے صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس یا ٹرمپ کامیابی کس کا مقدر بنے گی؟ اس حوالے سے سابق صدر باراک اوباما نے بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما نے بھی کملا ہیرس کی بطور ڈیموکریٹ صدارتی امیدار نامزدگی کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما سمجھتی ہیں کہ ہماری مشترکہ دوست کملا ہیرس ایک بہترین امریکی صدر ہوں گی۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے آغاز پر ہم نے کملا ہیرس سے ملاقات کی اور انہیں اپنی مکمل سپورٹ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس اہم ترین وقت میں ہم انہیں جتوانے کے لیے جو کر سکتے ہیں وہ کریں گے۔



