انٹرنیشنل

ٹرمپ کا قتل اور ایران کا صفحہ ہستی سے خاتمہ، امریکا کی نئی سازش بے نقاب

اگر ایران سابق امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرتا ہے جس کا ہمیشہ امکان رہتا ہے تو مجھے امید ہے کہ امریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے امریکا کی نئی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدارت کے لیے ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خاتمے کا موضوع چھیڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ صدر ٹرمپ کو قتل کرتے ہیں جس کا ہمیشہ امکان رہتا ہے تو مجھے امید ہے کہ امریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پوسٹ میں کانگریس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کا ویڈیو کِلپ بھی لگایا گیا ہے جس میں میں نیتن یاہو نے ٹرمپ کو نشانہ بنانے والے منصوبے کے بارے میں دعوی کیا تھا کہ یہ ایران نے کیا تھا۔ سابق امریکی صدر نے یہ بھی لکھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو امریکی قیادت کو بزدل اور بہادری سے خالی شمار کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button