پاکستان

عمران خان پاگل ہوچکا ہے’ الیکشن ضرور ہوگا مگر پہلے؟ مریم نواز کا بڑا دعویٰ

عمران خان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی' ایک شخص فتنہ، فساد پھیلا رہا اور دندناتا پھر رہا ہے، الیکشن کا آپ کو بڑا شوق اترا ہوا ہے، پہلے احتساب پھر الیکشن ہو گا

لاہور (نمائندہ خصوصی، آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک شخص فتنہ، فساد پھیلا رہا اور دندناتا پھر رہا ہے، الیکشن کا آپ کو بڑا شوق اترا ہوا ہے، پہلے احتساب پھر الیکشن ہو گا،عمران خان ہمیشہ بے ساکھیوں پر ہی تھا چاہے وہ جنرل (ر) پاشا ہو یا جنرل (ر) ظہیر الاسلام اور جب سے وہ بیسا کھیاں گئی ہیں ان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی، نوجوان نسل ہی ملک کی قسمت بدلنے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے، عمران قوم کے بچوں کو کہتا ہے سڑکوں پر مار کھاؤ، ایک کارکن جاں بحق ہوا کون ذمہ دار ہے؟، جب عدالتیں طلب کرتی ہیں تو بیماریوں کا بہانہ اور جان کا خطرہ بتاتے ہیں لیکن ریلیاں نکالنے کے لیے جان کو خطرہ نہیں ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو سوچنا چاہیے کہ صرف سڑکوں پر ڈنڈے نہیں کھانے،نوجوانوں کو سوچنا چاہیے کہ ان کو کس راستے پر جانا ہے اور جیل بھرو تحریک کی طرح کل ایک ریلی کا اعلان کیا گیا جس کا ایندھن نوجوانوں کو بنایا گیا لیکن خود گھر میں چھپ کر بیٹھے رہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ بحالی تحریک چلائی تھی اگر ویہ کہتے کہ نوجوان آگے آجائیں تحریک میں ساتھ دیں اور خود نواز شریف ماڈل ٹاؤن میں گھر سے نہ نکلتے تو کیا وہ تحریک کبھی کامیاب ہوتی، دنیا کی پہلی تحریک ہے جس میں لیڈر گھر میں چھپ کر بیٹھا ہے اور نوجوانوں اور خواتین کو کہہ رہا ہے کہ میری حفاظت کرو۔ اس کے اپنے بچے لندن میں سیف جگہ پر بیٹھے ہیں، کیا نوجوانوں کا لیڈرایسا ہو گا؟ کل ایک کارکن جاں بحق ہوا کون ذمہ دار ہے؟ نوازشریف نے ملک کے نوجوانوں کو اپنی شیلڈ نہیں بنایا، یہ ہوتا ہے لیڈر اور گیدڑ میں فرق؟۔ قوم کا جو نوجوان جاںبحق ہوا ہے اس کی پوری تفتیش ہونی چاہیے لیکن کیا اس بات کا جواب نوجوانوں کو نہیں مانگنا چاہیے ۔ مریم نواز نے کہا کہ خون کے آنسو روئی جس کا بچہ جان سے گیا اسے زمان پارک بلایا گیا، اس کے جوتے کا منہ اس کے والد کے منہ کی طرف تھا، کسی کارکن کی اس سے بڑی تذلیل نہیں دیکھی۔ مسلم لیگ (ن) ترقی کرتا ملک چھوڑ کر گئی، ملک لڑھکتا جا رہا ہے، نوجوانوں کو پوچھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس نوجوانوں کو سیاسی ایندھن تو بنایا جاتا ہے لیکن ان کے بارے کوئی نہیں سوچتا، اگر کسی جماعت کے پاس نوجوانوں کی ترقی کے لیے پلان ہے تو وہ (ن) لیگ ہے، آنے والی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یوتھ پاکستان کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈر ہیں، مسلم لیگ (ن) نے پہلا یوتھ پروگرام دیا تھا، ہم نے یوتھ کے لیے صرف نعرے نہیں عملی کام کیے، نوجوانوں کو صرف سیاسی ایندھن نہیں بنانا مواقع بھی دینے ہیں، نوجوانوں کا کام صرف جلسے، ریلیوں میں مار کھانا نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف دور میں آٹا، چینی، بجلی کی قیمت بڑھنے کے بجائے کم ہوتی تھی، آج ہم سوال کریں تو کس سے کریں، بنگلا دیش ہم سے آگے نکل گیا، ایک شخص فتنہ، فساد پھیلا رہا ہے اور دندناتا پھر رہا ہے، الیکشن کا آپ کو بڑا شوق اترا ہوا ہے، پہلے احتساب پھر الیکشن ہو گا۔پہلے ترازو کے پلڑے برابر ہوں گے، جس ملک میں انصاف نہیں ہو گا اس ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی، جو لوگ اس کا ساتھ دیتے ہیں، ان کی عقل پر حیران ہوں، کھلے عام بینچ فکسنگ ہو رہی ہے۔مریم نواز نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ ہماری حکومتوں میں بھی معاہدے ہوتے رہے ہیں اور نواز شریف کا واحد آئی ایم ایف پروگرام تھا جس کو نہ صرف انہوں نے مکمل کیا بلکہ اس کے چلتے ہوئے کسی بھی چیز کی قیمت نہیں بڑھی۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 10 نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لیے کھڑا ہوجاتا ہے الیکشن ہونے کے بعد وہ نشستیں چھوڑ دیتا ہے، الیکشن پر قوم کا پیسا خرچ آتا ہے جو اس سے لینا چاہیے پھر دیکھتے ہیں کتنی جگہوں سے کھڑا ہوتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ بیسا کھیوں پر ہی تھا چاہے وہ جنرل (ر) پاشا ہو یا جنرل (ر) ظہیر الاسلام ہو اور جب سے وہ بیساکھیاں گئی ہیں ان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی تو کیا اس ملک میں نوجوانوں کے فیصلے چلیں گے یا بیسا کھیوں کے۔انہوں نے کہا کہ جب عدالتیں طلب کرتی ہیں تو بیماریوں کا بہانہ اور جان کا خطرہ بتاتے ہیں لیکن ریلیاں نکالنے کے لیے جان کو خطرہ نہیں ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ٹیریان کو جمائما خان اون کرتی ہیں یہ شخص اون نہیں کرتا، یہ اپنی بیٹی کا مجرم ہے، مجھے نانی کہہ کر بلاتا ہے مجھے فخر ہے، کاش آپ نے بچی کو تسلیم کیا ہوتا تو آپ بھی نانا، دادا ہوتے، آپ نے اپنی بیٹی بارے قوم سے جھوٹ بولا، عدالت سے بھاگ رہا ہے، جواب تو دینا پڑے گا، بار بارعدالت بلا رہی ہے حاضر ہو جاؤ، نواز شریف بیٹی کے ساتھ ہفتے میں پانچ دن پیش ہوتا تھا، تمہیں کوئی سرخاب کے پر نہیں لگے۔ مریم نواز نے کہا کہ توشہ خانہ میں صرف چوریاں نہیں کیں ان کوچھپایا بھی ہے، فرح گوگی نے دبئی میں بیچے، راتوں رات فرح گوگی کو فرار کرا دیا گیا، یہ جانتا ہے اس کیس میں مجرم ہے اس لیے عدالت نہیں جا رہا، میری والدہ، شہباز شریف کی بیماری کا بھی مذاق اڑایا گیا۔

کیا بھارت کی چین یا پاکستان سے جنگ ہو سکتی ہے؟ رپورٹ آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button