انٹرنیشنل

روس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ، یوکرین نے دعویٰ کر دیا

ہزاروں کلومیٹر دور تک جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل سے یوکرین کے علاقے ڈنیپرو کو نشانہ بنایا گیا: یوکرینی فوج کا دعویٰ

یوکرین (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ پر یوکرین نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے جس کے بعد یورپی ممالک کیساتھ ساتھ دیگر ممالک میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہزاروں کلومیٹر دور تک جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل سے یوکرین کے علاقے ڈنیپرو کو نشانہ بنایا گیا۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق یہ میزائل روس کے علاقے استراخان سے داغا گیا تھا۔ روسی حکام کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ یوکرینی حکام کی جانب سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس میزائل میں کس قسم کا وار ہیڈ تھا اور آیا اس میں جوہری مواد استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روسی میزائل نے وسطی مشرقی شہر ڈنیپرو میں کاروباری اداروں اور اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس سے کتنا نقصان ہوا۔ یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے ایک ہائپر سونک میزائل اور سات کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں جن میں سے چھ کو مار گرایا گیا ہے۔ مقامی گورنر سرخئی لائیسک کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک صنعتی ادارے کی عمارت کو نقصان پہنچا اور آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button