کھیل
ون ڈے سیریز:پاکستان کا زمباوے کےخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ون ڈے سیریز:پاکستان کا زمباوے کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ،رپورٹ کے مطابق پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں۔پاکستان الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، حسیب اللہ، سلمان آغا، عرفان خان، عامر جمال، حارث رف، محمد حسنین اور فیصل اکرم شامل ہیں۔




