انٹرنیشنل

افغان طالبان کی بھارت سے دوستی کیوں اتنی گہری ہے؟

افغان طالبان سے بھارت کی را دوہا میں ان سے رابطے میں رہی اور افغان طالبان راء کی گود میں کھیلتے رہے ہیں ،ایک افغان وزیر کا کہنا ہے جب بھارتی ملنے آتے ہیں تو ان کے بر یف کیس میں سے نو ٹ نکلتے ہیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا 30اگست 2021کو افغانستان سے مکمل انخلا کر چکا تھا۔لیکن امریکا نے اس انخلاسے قبل اپنا تمام ہوم ورک مکمل کر دیا تھا۔پاکستان کے سینئر صحافی اور تجز نگار جاوید چوہدری کہتے ہیں افغان طالبان سے بھارت کی را دوہا میں ان سے رابطے میں رہی۔ اور طالبان بھارت اور امریکا کی گود میں کھیلتے رہے ۔ انھوں نے کہا کہ طالبان کے ایک وزیر سے پوچھا کہ پاکستان نے چالیس سال آپ کی خدمت کی پاکستان نے اس خدمت میں پورا ملک برباد کرا لیا لیکن آپ آج بھارت کی گود میں بیٹھ رہے ہیں آخر کیوں؟ افغان وزیر نے ہنس کر جواب دیا ہمارے پاس جب پاکستانی آتے ہیں تو ان کے بریف کیسوں سے مشورے نکلتے ہیں جب کہ بھارتی لوگ بریف کیسوں میں نوٹ بھر کر لاتے ہیں لہذا تم خود بتا ہم پاکستان کی بات سنیں یا بھارت کی؟ یہ ہے افغان طالبان کا ڈی این اے یہ پیسے کی آواز سنتے ہیں اور صرف اسی پر ان کے کان کھڑے ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button