نگرنگرسے

راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ،چچا نے لڑکی کو کیوں مارا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

راولپنڈی میں چچا نے زہریلی گولیاں دے کر لڑکی کو قتل کر ڈالا،لڑکی کی منگنی چچا کے بیٹے کے ساتھ طے ہوئی تھی ،لڑکی 3فروری کو گھر سے فرار ہوئی تھی

راولپنڈی(کھوج نیوز )راولپنڈی میں تھانہ جاتلی کی حدود میں لڑکی کو غیرت کے نام پر مبینہ قتل کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے چچا نے زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی منگنی چچا کے بیٹے کے ساتھ طے ہوئی تھی، لڑکی 3 فروری کو گھر سے فرار ہوئی تھی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی کو اس کا چچا گھر لایا اور کمرے میں بند کر دیا، ملزم نے قتل کے بعد لڑکی کی تدفین کر دی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی قبر کشائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔پولیس نے مقتولہ کے چچا اور والد کو شامل تفتیش کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button