نگرنگرسے

پولیس کی بروقت کارروائی سے سفاک ملزم گرفتار

نواں کوٹ میں درندہ صفت ملزم نے 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

لاہور(کھوج نیوز)ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر ملزم مبین کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے، کم سن بچے کے والد نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی تھی کہ اس کا 11 سالہ بیٹا ثاقب گھرسے گیم کھیلنے آیا تھا جہاں مبین نے زور زبردستی سے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نواں کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبین کو موقع سے گرفتار کرلیا، پھر متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر اس کے خلاف بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

بچے سے بدفعلی کے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button