انٹرنیشنل

بھارت پر جنگی جنون سوار، مزید کتنے جنگی طیارے خریدے؟

بھارت نے فرانس کے ساتھ 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کر لیا، 63 ہزار کروڑ بھارتی رولے مالیت میں سنگل اور ٹوسیٹر دونوں اقسام کے طیارے شامل ہیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پر پاکستان کے خلاف جنگی جنون سوارہے اور یہ سر چڑھ کر بول رہا ہے ، مودی سرکار نے مزید کتنے جنگی طیاروں کی خریداری کی؟ رپورٹ سامنے آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کے مطابق معاہدے کے تحت فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے تیار کردہ یہ طیارے بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہازوں سے آپریٹ کیے جائیں گے اور روسی ساختہ مِگ 29 کے طیاروں کی جگہ لیں گے۔ معاہدے کے تحت بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں پہلے سے موجود 36 رافیل طیاروں کے لیے بھی اضافی سامان فراہم کیا جائے گا۔ ڈاسو ایوی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی بحریہ فرانس کے بعد پہلی فورس ہے جو رافیل میرین جیٹ طیاروں کو استعمال کرے گی۔میڈیا کے مطابق فرانسیسی کمپنی یہ طیارے 2028 سے 2032 کے درمیان بھارت کے حوالے کرے گی۔ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اس معاہدے میں 22 سنگل سیٹر اور 4 ٹو سیٹر طیاروں سمیت پائلٹس کی تربیت، سیمولیٹرز، متعلقہ آلات، ہتھیار اور کارکردگی پر مبنی لاجسٹک سپورٹ شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button