بھارت کا پاکستان پر حملے کرنیکا جواز جھوٹایا سچا؟ نیو یارک ٹائمز کے انکشاف نے تھرتھرلی مچا دی
نئی دہلی اپنے دیرینہ حریف پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ماحول بنا رہا ہے، لیکن دستیاب شواہد اس مقصد کے لیے ناکافی ہیں: نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت کا پاکستان پر حملے کرنے کا جھوٹا جواز، نیو یارک ٹائمز کے انکشاف نے تھرتھرلی مچا دی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت بظاہر پاکستان پر حملے کا کیس تیار کر رہا ہے، تاہم اب تک اس نے پہلگام حملے کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے۔ غیر ملکی سفارت کاروں کے مطابق بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کے بعد تقریبا 100 غیر ملکی سفارت کاروں کو وزارت خارجہ میں بلا کر بریفنگ دی، جس میں حملے کے مبینہ ذمہ داروں کے ڈیٹا اور تیکنیکی انٹیلی جنس کی مختصر تفصیل فراہم کی گئی۔رپورٹ کے مطابق بریفنگ میں شریک سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں نے تصدیق کی ہے کہ بھارت واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ناقابل تردید ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق نئی دہلی اپنے دیرینہ حریف پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ماحول بنا رہا ہے، لیکن دستیاب شواہد اس مقصد کے لیے ناکافی ہیں۔اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت نے اندرونی سیاسی دبا ؤاور عوامی غم و غصے سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینا شروع کی ہیں۔ پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر حملے کا الزام عائد کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دنیا کے درجنوں رہنماؤں سے رابطے کر کے پاکستان کے خلاف تعاون کی اپیل کی۔