سوشل ایشوز

گرینڈ ہیلتھ الائنس مظاہرین کیخلاف پولیس ان ایکشن

پولیس نے مظاہرین کو گھسیٹ گھسیٹ کر پریزن وین میں ڈالنا شروع کر دیا۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی پر دھاوا بول دیا، دھکم پیل میں 2 افراد زخمی بھی ہوگئے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور میں پچھلے کئی روز سے چلنے والے گرینڈ ہیلتھ الائنس مظاہرین کے خلاف پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کے 23 ویں روز دھرنے کے شرکا ء نے آج ایوان وزیر اعلی کا رخ کرلیا۔ شرکا بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹاتے ریلی کی صورت میں چیئرنگ کراس سے ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کو گھسیٹ گھسیٹ کر پریزن وین میں ڈالنا شروع کر دیا۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی پر دھاوا بول دیا، دھکم پیل میں 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار کی وردی پھٹ گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ لوگ جی او آر کا گیٹ توڑنے کی کوشش کر رہے تھے ، اس لیے ان کو پیچھے ہٹانا پڑا ، جن مظاہرین کو حراست میں لیا گیا تھا انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ملازمین مال روڈ پر ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے سے ہٹ کر کلب چوک کی سڑک پر بیٹھ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button