نگرنگرسے
لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں لوٹ مار کی واردات،ملزمان فرار
لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے 2 شہریوں کو لوٹ لیا

لاہور (کھوج نیوز)لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے 2 شہریوں کو لوٹ لیا ۔ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے گھر کے باہر کھڑے افراد سے موبائل فون اورپرس چھین لیا اورموٹر سائیکل کی چابی بھی ساتھ لے گئے جب کہ ڈاکو شہریوں کو اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے رہے۔ پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔