پاکستان سےخوفزدہ بھارتی حکومت نےاپنےکتنے ایئرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لئےبند کئے،تہلکہ خیز خبر آگئی
بھارتی ایئرپورٹس پر 10 مئی تک فلائٹ آپریشن کو بند کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کے بند ہونے والے ایئرپورٹس کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی

نیو دہلی(ویب ڈیسک)پاکستان سے خوفزدہ بھارتی حکومت نے اپنے کتنے ایئرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لئے بند کئے،تہلکہ خیز خبر آگئی،رپورٹ کے مطابق بھارت کے مزید 16 ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید 16 بھارتی ایئرپورٹس پر 10 مئی تک فلائٹ آپریشن کو بند کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کے بند ہونے والے ایئرپورٹس کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی۔
ایک بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی ایئرپورٹس بند ہونے سے آج 430 بھارتی پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امرتسر، جموں، شملہ، بھوج، راجکوٹ، جیسلمیر، جودھپور، چندی گڑھ، پٹھان کوٹ، بھٹنڈا، دھرم شالہ، پور بندر، جام نگر، سری نگر، لیہہ تھیوس، پٹیالہ، ہلوارا، گگال، بھونتار ایئرپورٹس بند ہیں۔ان کے علاوہ، کشن گڑھ، بیکانیر، گوالیار، مندرا، کنڈالا، کیشود، لدھیانہ اور ہندون ایئرپورٹس کو بھی 10 مئی تک بند کر دیا گیا ہے۔