نگرنگرسے
کراچی بندرگاہ میں بحری جہازوں کی آمدورفت میں حیران کن اضافہ
کراچی کی بندرگاہ پر عام دنوں سے زیادہ جہازوں کی آمد و رفت اور کارگو ہینڈلنگ جاری ہے

کراچی(کھوج نیوز)کے پی ٹی ریکارڈ کیمطابق عام دنوں کی ایوریج کارگوہینڈلنگ سیزیادہ کارگوہینڈلنگ ہورہی ہے،10مئی کو کراچی بندرگاہ پر21بحری جہازوں کی آمدورفت ہوئی،8کنٹینرشپ،8بلک کارگوشپ،2جنرل کارگو،3لیکویڈ کارگو شپ کی کراچی بندرگاہ پرآمدورفت ہوئی۔
تاجرذرائع کے مطابق کراچی بندرگاہ پر9مئی کو159000میٹرک ٹن،10مئی کو134000میٹرک ٹن کارگوہینڈلنگ ہوئی،امریکی ٹیرف کی3ماہ کی مہلت سے فائدہ اٹھانے کے لئے کارگوروانگی بڑھ گئی۔