بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا ،صحافی رویش کمار نے اپنے ہی ملک کے مشہور ٹی وی چینلز کی بینڈ بجا دی
بھارت کے معروف صحافی رویش کمار نے بھارتی میڈیا کے کچھ بڑے اور مشہور ٹی وی چینلز کی جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے معروف صحافی رویش کمار نے بھارتی میڈیا کے کچھ بڑے اور مشہور ٹی وی چینلز کی جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سچ پر مبنی اپنے تجزیے میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح یہ چینلز عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور غیر مصدقہ اطلاعات پھیلا رہے ہیں۔
رویش کمار، جو سچ بولنے اور غیر جانبدار صحافت کے لیے جانے جاتے ہیںان نے اپنی حالیہ گفتگو میں بھارتی میڈیا کی جانبداری اور جنگی جنون کو فروغ دینے والے رویے پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا کام سچ دکھانا ہے، نہ کہ جھوٹا شور مچانا اور عوام کو غلط معلومات دینا۔
انہوں نے خاص طور پر ان رپورٹس کو جھوٹا قرار دیا جن میں پاکستان کے خلاف غیر حقیقی دعوے کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ کو دبایا جا رہا ہے اور جھوٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف صحافت کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ ملک کے لیے بھی خطرناک ہے۔