انٹرنیشنل

مودی سرکار کی انتہا پسندی،اذان دینے پر پابندی ،مسلمانوں نے نیاطریقہ اپنا لیا

ممبئی میں انتہا پسند حکومت کی جانب سے بذریعہ لاوڈ اسپیکر اذان دینے پر عائد پابندی کے بعد ممبئی کی مساجد ڈیجیٹلائز ہو گئیں

ممبئی(ویب ڈیسک)مودی سرکار کی انتہا پسندی،اذان دینے پر پابندی ،مسلمانوں نے نیاطریقہ اپنا لیا،رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں انتہا پسند حکومت کی جانب سے بذریعہ لاوڈ اسپیکر اذان دینے پر عائد پابندی کے بعد ممبئی کی مساجد ڈیجیٹلائز ہو گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں لاڈ اسپیکر کے استعمال پر عائد پابندی کے جواب میں چھ مساجد نے ایک نئی موبائل ایپ، آن لائن اذان کا رخ کرلیا ہے، تاکہ نمازیوں تک بروقت اذان پہنچائی جاسکے۔

تامل ناڈو کی ایک فرم نے اس ایپ کو ڈیزائن کیا ہے، جس پر مفت میں رجسٹرڈ مساجد سے براہ راست اذان کی آڈیو کو اسٹریم کیا جاتا ہے۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے مسلمان گھر پر یا کسی بھی پرسکون ماحول میں اذان سن سکتے ہیں، خاص طور پر رمضان کے دوران جب لاڈ اسپیکر کی آواز پر پابندیوں کا سامنا ہو۔واضح رہے کہ ممبئی میں مذہبی مقامات سے لاڈ اسپیکرز ہٹا دیے گئے ہیں، اب صرف مذہبی تہواروں کے دوران لاڈ اسپیکرز کے استعمال کی عارضی اجازت دی جائے گی۔یہ کارروائی رواں سال جنوری میں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button