انٹرنیشنل

نئے مخالف گروپ کی انٹری، طالبان رجیم کی مشکلات میں اضافہ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان رجیم کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے پہلے مخالف گروپوں کے بعد اب ایک اور طالبان مخالف گروپ سامنے آگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے طرزِ حکومت، نسلی امتیاز اور کرپشن کے خلاف افغان عوام کی مزاحمت زور پکڑنے لگی ہے اور تعلیم، روزگار اور انسانی حقوق پر پابندیوں کے خلاف مزاحمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ افغانیوں کی یورپ کی طرف نقل مکانی میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے طالبان کے خلاف نیا گروپ افغانستان کے صوبیفاریاب میں سامنے آیا ہے اور صوبہ فاریاب میں پیر کے روز طالبان پر حملہ لبریشن فرنٹ کے جنگجوؤں نے کیا جبکہ لبریشن فرنٹ چند دن میں تنظیمی ساخت اور سرگرمیوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات اور افغانستان فریڈم فرنٹ کے جنرل یاسین ضیا بھی طالبان کیخلاف مزاحمت تیز کرنے اعلان کر چکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button