پاکستان
ایم کیو ایم کے دو گروپوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے دو گروپوں میں اختلافات شدت اختیار کرنے کے بعد اب معاملات کہاں تک پہنچے ہیں؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں رہنماؤں کے درمیان پارٹی اجلاس کے بعد اختلافات ہوئے، جس دوران ایم پی اے اعجازالحق اور رہنما ذاکر کے ساتھ دوسرے گروپ کے کارکنان نے ہاتھا پائی کی۔ ایم کیو ایم رہنما امین الحق کا کہنا تھاکہ دوسرے گروپ کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ہمارا ایک کارکن زخمی ہوا جب کہ پتھراؤ سے بھی کارکنان زخمی ہوئے تاہم اب ایم کیو ایم ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے دونوں گروپ کے رہنماؤں میں رابطے اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، اگلے48گھنٹوں میں دونوں گروپوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کا امکان ہے۔



