کھیل

سپین جانے کا شوق جان لیوا نکلا، مراکش فٹبال خاتون جاں بحق

مراکش (سپورٹس ڈیسک) سپین جانے کا شوق جان لیوا نکلا، مراکش کی خاتون فٹبالر فاتن بن عمر العزیزی اسپین کے علاقے سیوٹا پہنچنے کی کوشش کے دوران سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں موغریب ایتلیٹی کو تطوان کی نمائندگی کرنے والی فاتن بن عمر العزیزی کی اچانک موت نے مراکش، خصوصا طنجہ کے فٹبال حلقوں کو سوگوار کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فاتن العزیزی خطرناک سمندری راستے کے ذریعے سیوٹا جانے کی کوشش کررہی تھیں تاہم سفر کے دوران پیش آنے والے حادثے میں وہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ حالیہ دنوں میں شمالی مراکش سے سیوٹا کی جانب غیر قانونی طور پر ہجرت کی کوششوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں خراب سمندری حالات اور دیگر خطرات کے باعث متعدد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button