پاکستان

محسن نقوی کا نئے یونٹس کے متعلق بیان، رضا حیات ہراج بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج بھی محسن نقوی کی نئے یونٹس کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر میدان میں آگئے ہیں اور بڑا بیان داغ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر رضاحیات ہراج نے محسن نقوی کی نئے یونٹس کے حوالے سے بیان کو درست قرار دیا، ایک بیان میں انہوں نیکہاکہ نئے انتظامی یونٹس بنانے سے وفاق مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس سیگورننس بہتر ہوگی، حالات بہتر ہوجائیں گے، محسن نقوی نے نئے یونٹس کے حوالے سے درست بات کی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے قیام پرمکمل اتفاق پایا جاتا ہے، ہماری محرومیوں اورغربت کا حل نیا صوبہ ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہیے، نئے صوبے آبادی کی بنیاد پربننے چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button