شوبز

دنا نیر مبین یا عینا خان ،سینئر اداکار آصف رضا میر کی نئی بہو کون بنے گی؟

احد رضا میر نے 2010 میں فقط 17 سال کی کم عمری میں ڈراما خاموشیاں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا

کراچی(شوبز ڈیسک)دنا نیر مبین یا عینا خان ،سینئر اداکار آصف رضا میر کی نئی بہو کون بنے گی؟مقبول ترین ڈرامہ ‘تنہائیاں’ میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب عوام کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار آصف رضا میر نے ثمرہ آصف سے محبت کی شادی کی جن سے انکے دو بیٹے احد رضا میر اور عدنان رضا میر کی پیدائش ہوئی۔اگرچہ دونوں ہی بیٹے زندگی کے ابتدائی سال شوبز کی چاق و چوبند دنیا سے کوسوں دور رہے لیکن جوان ہوتے ہی دونوں نے ہی انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کی۔احد رضا میر نے 2010 میں فقط 17 سال کی کم عمری میں ڈراما خاموشیاں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔


سال 2017 میں ڈرامہ سمی میں بھی احد رضا میر ایک معاون کردار نبھایا، تاہم ان کو مقبولیت کے آسمان پر لے جانے والا ڈرامہ یقین کا سفر ثابت ہوا جس میں انکے ساتھ سجل علی ڈاکٹر زوبیہ کا کردار نبھاتی دکھیں اور اس جوڑی نے آگے جاکر شادی کرلی جو کب ختم ہوئی کسی کو پتا بھی نہیں چل سکا۔

سجل کے بعد احد ڈرام ‘ہم تم’ میں رمشا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے دکھے اور دونوں کی افیئر کی افواہوں نے سراٹھالیا۔اب احد رضا میر سالوں بعد ڈراما ‘میم سے محبت’ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے جس میں انکے ساتھ دنانیر مبین کو کاسٹ کیا گیا تھا اور دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو فینز کی جانب سے پسند بھی کیا گیا۔اگرچہ اب تک یہ جوڑی فقط ایک ڈراموں کی دنیا کی جوڑی سمجھی جارہی تھی لیکن اب دنانیر کا احد رضا میر کی خالہ زاد بہن کی شادی میں آگے آگے رہنا اور میر فیملی کے ساتھ دلکش تصاویر شیئر کرنا احد اور دنانیر کے افیئر کی افواہوں کو جنم دیتا دکھ رہا ہے۔یہی نہیں احد رضا میر کی والدہ ثمرہ بھی دنانیر پر جان چھڑکتی نظر آرہی ہیں اور انکو گلے لگائے تصاویر بھی بنواتی دکھیں جیسے کبھی وہ سجل علی سے محبت کا اظہار کرتی تھیں ٹھیک ویسے ہی۔

جہاں ایک طرف یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ میر خاندان کی اگلی بہو دنانیر ہونگی وہیں ایک اور بہو کا نام بھی فینز کی جانب سے بار بار لیا جارہا ہے جو کوئی اور نہیں جو بلکہ آصف رضا میر کے چھوٹے بیٹے عدنان رضا میر کے ڈیبیو ڈراما ‘فیری ٹیل’ میں انکے ساتھ کاسٹ ہونے والی سوشل میڈیا اسٹار و اداکارہ عینا خان ہیں۔عدنان رضا میر اور عینا خان کو 2023 میں اس ڈرامے میں بطور جوڑی کاسٹ کیا گیا تھا اور اسی ڈرامے کے سیٹ پر دونوں کی دوستی گہری ہوگئی جو فینز کو دوستی سے بڑھ کر محبت کا رشتہ معلوم ہوا۔دونوں کی دوستی تاحال قائم ہے اور ابھی بھی دونوں ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔عینا خان کو صرف عدنان رضا میر کے ساتھ ہی نہیں دیکھا گیا بلکہ ثمرہ آصف بھی عینا کے انسٹاگرام پر محبت بھرے کمنٹس کرتیں دکھتی ہیں اور عینا اور عدنان کی ایک ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتی نظر آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button