پاکستان

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کہاں تک پہنچ گئے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (کھوج نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کہاں تک پہنچ گئے ہیں؟ اس حوالے سے بڑی سامنے آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سمیت صدر آصف علی زرداری نے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اسے معاشی استحکام کی جانب تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی مستحکم معاشی پوزیشن سرمایہ کاری اور پائیدار معاشی ترقی کے نئے دروازے کھولے گی، زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ عالمی معاشی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی پاکستان کی استعداد بڑھائے گا اور ملکی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button