شوبز
امیتابھ بچ کا ”کون بنے گا کروڑ پتی 18” کے متعلق دل دہلا دینے والا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے مشہور زمانہ شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی 18’ کی میزبانی کے متعلق دل دہلا دینے والا انکشاف کر دیا ہے جس کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے حال ہی میں بلاگ لکھا جس میں انہوں نے ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کی میزبانی کے دوران پیش آنے والے جذباتی دباؤ کے بارے میں کھل کر بات کی۔ بلاگ پوسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امیتابھ نے لکھا کہ کچھ امیدوار اتنی تکلیف دہ ذاتی کہانیاں لے کر آتے ہیں کہ نہ صرف ان کے لیے اپنے جذبات کو سنبھالنا بلکہ شو کی میزبانی کا سلسلہ جاری رکھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے، یہ ایک دل دہلا دینے والا تجربہ رہا ہے۔’



