ایف آئی ایچ نے ورلڈ کپ میجک سکل ایوارڈز کا اعلان کر دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) فیڈریشن انٹریشنل ہاکی (ایف آئی ایچ) نے ورلڈ کپ میجک اسکل ایوارڈز کا اعلان کردیا، یہ ایوارڈز پاکستان کے کس کھلاڑی نے جیتا؟ نام اور تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق پاکستان کے عبد الرحمان نے میجک اسکل ایوارڈ جیت لیا۔ مینز کیٹیگری میں ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستان کے عبد الرحمان نے ویلز کے خلاف میچ میں شاندار تھری ڈی اسکلز کا مظاہرہ کیا۔ میگا ایونٹ کے دوران عبد الرحمان نے ویلز کے خلاف 4 دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج کرکے خوبصورت گول اسکور کیا تھا۔ ایوارڈ کیلئے 3کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے جن میں پاکستان کے عبد الرحمان، جنوبی افریقا کے کینٹن میلویل اور فرانس کے کرٹی ایلٹ کو شامل کیا گیا تھا۔ عبد الرحمان نے جنوبی افریقا کے کینٹن میلویل کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی، میلویل کو 39 فیصد ووٹس ملے جب کہ عبد الرحامن کے گول کو 44 فیصد ووٹس ملے۔



