پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ، محسن نقوی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آج دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ ہوا ہے ، آپ کو زیب نہیں دیتا کہ ایک طرف شہدا کے جنازے اٹھائیں اور دوسری طرف دھرنوں کی تیاری کریں، فورسز کو بتادیا ہے ان کو ہر ممکن طریقے سے روکیں گے، جوانوں کو بتا دیا ہے اب ایسا نہیں کہ وہ گولی چلائیں اورآپ چپ کرکے بیٹھے رہیں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ آج ہم نے ان سے نمٹنے کیلیے تیاری پوری کرلی ہے، تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہماری تیاری پوری ہے، پی ٹی آئی اپنی پارٹی کے اندر سروے کرالے تو اکثریت کو پتا نہیں ہوگا کہ کیوں آرہے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بات ہورہی ہے کہ مخصوص قبائل کے لوگ آرہے ہیں، ہم بے امنی نہیں پھیلانے دیں گے، پہلے سے بتا رہے ہیں تاکہ کسی کو غلط فہمی نہ رہے اور بعد میں گلہ نہ کرے۔

محسن نقوی نے کہا اگر آپ کو احتجاج کرنا ہے تواپنے علاقے اورشہرمیں کریں، سیاسی جلسے جلوس اور جتھوں کی یلغار میں فرق ہوتا ہے ، اگر ایک بھی جان گئی تو اس کے ذمہ دار وہ ہونگے جو اس جتھے کو جمع کررہے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا اپوزیشن رہنماں کو کہتا ہوں کہ اس لڑائی سے کوئی فائدہ نہیں، اس میں نقصان ہی نقصان ہے ، ہم ماضی کی طرح بد امنی نہیں پھیلانے دینگے، کوشش ہوگی اسلام آباد کے شہریوں کو کم سے کم زحمت اٹھانا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button