شوبز
کترینہ کیف پر تنقید، علی ظفر میدان میں آگئے، بڑا بیان داغ دیا

لاہور(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کترینہ کیف کے بڑھتے ہوئے وزن پر تنقید کرنے والوں کے خلاف پاکستانی گلوکار علی ظفر میدان میں آگئے اور بڑا بیان داغ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے کترینہ پر تنقید کا جواب سوشل میڈیا پر دیا اور کہا کہ ایک مرد ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے اندر جھانک کر خود کو صحیح کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب نے زندگی میں بیوقوفیاں کی ہیں جنہیں صحیح کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مردوں نے عورت کے جسم اور اس کی ظاہری خوبصورتی کو لے کر ایک سوچ بنائی ہوئی ہے جو غلط ہے لیکن ہمیں نہیں پتا کوئی اپنی زندگی میں کس چیز سے گزر رہا ہے اس لیے لوگوں کے ساتھ اچھا رہیں، چھوٹی سی زندگی ہے دوسروں کو اپنی زندگی میں خوش رہنے دو، آپ اپنی زندگی جیو۔



