شوبز

کیا سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی اداکارہ فضا علی سے ناراضگی ختم ہو چکی ؟چونکا دینے والے انکشافات

معروف صحافی، تجزیہ کار اور ٹی وی میزبان سہیل وڑائچ نے واضح کیا ہے کہ وہ اداکارہ و میزبان فضا علی کی گفتگو سے نہ تو دل برداشتہ ہوئے اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی ناراضی محسوس ہوئی

لاہور(شوبز ڈیسک)کیا سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی اداکارہ فضا علی سے ناراضگی ختم ہو چکی ؟چونکا دینے والے انکشافات،رپورٹ کے مطابق معروف صحافی، تجزیہ کار اور ٹی وی میزبان سہیل وڑائچ نے واضح کیا ہے کہ وہ اداکارہ و میزبان فضا علی کی گفتگو سے نہ تو دل برداشتہ ہوئے اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی ناراضی محسوس ہوئی۔یاد رہے کہ عید الاضحی کے موقع پر ایک ٹی وی شو میں فضا علی نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ اگر سہیل وڑائچ صحافی نہ ہوتے تو وہ کسی غیر ملکی ریستوران کے واش روم کی صفائی پر مامور ہوتے، کیونکہ وہ متعدد خواتین کے واش رومز میں انٹرویوز کر چکے ہیں۔ اگرچہ اس بیان پر فضا علی نے پہلے معذرت بھی کی تھی، پھر بھی سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم، سہیل وڑائچ نے دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس تمام صورتحال پر تحمل اور بردباری سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اختلافِ رائے کو خوش دلی سے تسلیم کرتے ہیں، اور فضا علی کی بات پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان میمز سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں جو ان پر بنائی جاتی ہیں، اور ان کی نقل کرنے والوں کی محنت کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے اداکارہ صبا قمر کے ان ویڈیوز پر بھی خوش دلی کا اظہار کیا جن میں ان کے انداز کی نقل کی گئی۔سہیل وڑائچ نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ماضی کی دوستی کا تذکرہ بھی کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ اب چونکہ وہ ایک اعلی عہدے پر فائز ہیں، اس لیے ان کی باہمی مشاورت کا رشتہ کمزور پڑ گیا ہے۔اختتام پر سہیل وڑائچ نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ فضا علی سے نہ صرف معذرت کریں گے بلکہ ان کا انٹرویو لے کر ان کی محبت و عزت کا اظہار بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button