بھارت میں عورت کی عزت فوجی افسران کے ہاتھوں پامال ہونے لگی, لرزہ خیز انکشافات،
کرنل امیت کمار نے اعلی افسران کی جانب سے بیوی کے ریپ کا گھنانا راز فاش کر دیا

نیودہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں عورت کی عزت فوجی افسران کے ہاتھوں پامال ہونے لگی لرزہ خیز انکشافات،رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے کرنل امیت کمار نے بھارتی فوج میں چھپے جنسی درندوں کو بے نقاب کر دیا، عورتوں کے لیے غیر محفوظ ملک بھارت میں عورت کی عزت فوجی افسران کے ہاتھوں پامال ہونے لگی۔کرنل امیت کمار نے اعلی افسران کی جانب سے بیوی کے ریپ کا گھنانا راز فاش کر دیا۔کرنل امیت کمار کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی افسران اپنی کمزوری کو آرڈرز اور ڈیوٹی کی آڑ میں چھپاتے ہیں، جب میں اپنی بیوی کو فیملی وارڈ سے لے کر آیا تو اس کی عصمت دری کی گئی۔
بھارت فوج کے کرنل نے انکشاف کیا کہ اڈیشہ کا خوفناک واقعہ پولیس کے ہاتھوں ہوا جبکہ میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی جنرلز اور بریگیڈیئرز نے کی۔ جنرلز نے بیوی کی عزت پامال کی، ویڈیوز بھی موجود ہیں مگر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ قومی خواتین کمیشن کی شکایت پر ایس پی کانگڑا کو پانچ دن میں نئی پوسٹنگ پر بھیج دیا گیا، میں ضرور بھارتی فوج کی ویسٹرن کمانڈ کو بے نقاب کر کے رہوں گا۔مودی سرکار کی نااہلی کے باعث بھارتی فوج کردار کشی اور ویڈیوز کے ذریعے متاثرین پر دبا ڈال رہی ہے۔ مودی سرکار کی بدولت فوجی درندے عورتوں کی عصمت دری کے بعد بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔بھارتی فوج وردی کی آڑ میں انسانی حقوق اور خواتین پر مظالم کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے۔