نگرنگرسے
کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

چیچہ وطنی (کھوج نیوز) چیچہ وطنی میں کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، یہ حادثہ کیسے پیش آنے لگا تھا؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ریلوے حکام کے مطابق ڈرائیور ٹرین کو بروقت روکنے میں کامیاب ہوگیا، ٹرین کے نہ رکنے کی صورت میں ٹرین کے ڈی ریل ہونیکا خدشہ تھا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو لاہور روانہ کیا جا رہا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ملت ایکسپریس کی پچھلی بوگی کا پہیہ ہیٹ اپ ہوگیا تھا۔



