شوبز

مومنہ اقبال کی پرانی ویڈیو وائرل، نئی بحث چھیڑ گئی

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی اداکارہ مومنہ اقبال کی محبت میں ناکامی سے متعلق پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے محبت کے حوالے سے گفتگو کی۔ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے والد کے انتقال کے بعد مجھ میں بہت طاقت آئی، والدکے بعد جتنا مجھ سے ہوسکتا ہے اپنی فیملی کیلئے کرتی ہوں لیکن رہی بات محبتوں کی تو نہ تو میرے پاس اب جگہ ہے اورنہ ہی میرے پاس وقت ہے۔ مومنہ اقبال نے یہ بھی کہا کہ اگر محبت کی بات کی جائے تو میں نے ایک ہی انسان سے محبت کی اور بہت محبت کی، لیکن اگر سامنے والا کم ظرف اور گھٹیا ہو تو وہاں چیزیں ختم ہوجاتی ہیں، آپ کسی کیلئے محبت نہیں نکال سکتے لیکن اس سے کنارہ کرلیتے ہیں کہ تم اللہ کے حوالے اور میں بھی اللہ کے حوالے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button