سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟ اس حوالے سے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے اعدادو شمار جاری کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 886 روپے کم ہوکر 4لاکھ5ہزار 660 روپے ہوگئی۔



