کھیل

ٹیسٹ سیریز، انگلش ٹیم پاکستان کب آئیگی؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایشنز سیریز کی تیاری کے سلسلے میں انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان کا دورہ کب کرے گی؟ اس حوالے سے شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹیسٹ میچ ایسے وقت میں شیڈول کیا گیا ہے جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی جاری ہوگی، انگلینڈ کے متعدد کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ چکے ہیں۔ میڈیا کے مطابق پاکستان نے 2007ء میں وائٹ بال سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور انگلینڈ کے پاس ایشز سیریز سے قبل ایک ٹیسٹ میچ کی جگہ خالی تھی۔ یہ بھی رپورٹ کیا جا رہا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 2028 میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے، اولمپکس گیمز 14 جولائی سے 30 جولائی 2028 تک منعقد ہوں گے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلش ٹیم کا فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) اولمپک گیمز کے ساتھ بھی تصادم کر رہا ہے کیونکہ اولمپکس کے دوران انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button