وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بدولت پاک چین دوستی عروج پر پہنچ چکی ہے: سارہ احمد

لاہور(کھوج نیوز ) رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک چین دوستی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ممبر پنجاب صوبائی اسمبلی سارہ احمد کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاک چین دوستی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، پاکستان اور چین کی آئندہ شراکت داری جامعات، تحقیق، جدت اور نوجوان نسل کے تعاون سے مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے پاکستانی اور چینی نوجوانوں کے درمیان مشترکہ تحقیق اور ٹیکنالوجی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی آئندہ شراکت داری جامعات، تحقیق، جدت اور نوجوان نسل کے تعاون سے مزید مضبوط ہوگی، چینی جامعات میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کے سفیر ہیں۔ سارہ احمد کا کہنا تھا انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) کی جانب سے دعوت اور میزبانی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، ایسے بین الاقوامی یوتھ ایکسچینج پروگرامز نوجوان نسل کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی ہم آہنگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔



