مائیک ہیسن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی غلطیوں سے پردہ اٹھا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی غلطیوں سے پردہ اٹھا دیا ہے جس کے بعد پی سی بی سمیت کھلاڑیوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ پر مسلسل کام جاری ہے کیونکہ ہمارا ہدف آئندہ ڈیڑھ سال میں بہترین ممکنہ ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ تیار کرنا ہے۔ مائیک ہیسن نے بتایا کہ حالیہ وائٹ بال کیمپ نے نئے ٹیلنٹ کو جانچنے کا بہترین موقع فراہم کیا، نوجوان کھلاڑیوں میں صلاحیت موجود ہے لیکن انہیں مزید محنت اور وقت درکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں مزید وکٹیں حاصل کرنے اور بولنگ میں تسلسل لانے پر توجہ ہے، فٹنس میں بہتری سے کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے، آسٹریلیا مضبوط حریف ہے، شائقین ٹیم اور نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت کریں۔



